آل کراچی شہید ہارون یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں مکران اسپورٹس نے گل بلوچ کو ٹورنامنٹ سے آوٹ کردیا

Karachi

Karachi

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) رحیم محمڈن اور ہزارہ محمڈن کے زیر اہتمام شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے تعاون سے شاہ فیصل کالونی فٹ بال اسٹیڈیم پر جاری آل کراچی شہید ہارون یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے اہم میچ میں مکران اسپورٹس نے نہایت شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کی مضبوط ٹیم گل بلوچ ملیر کو 4-1 سے ڈھیر کردیا فاتح ٹیم کی جانب سے محمدنوید نے اپنے عمدہ کھیل کی بدولت 3 خوبصورت گول کرکے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی جبکہ محمد حسنین نے ایک گول اسکور کیاگل بلوچ ملیر کا واحد گول محمد شاہد عمر نے کیا ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے دیگر میچوں میں احمد لال کی قیادت میں بلوچ محمڈن ملیر نے ڈرگ روڈ یونین کو پنالٹی ککس پر 4-2سے شکست دیکر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

ایک اور میچ میں کورنگی بلوچ نے ایک کانٹے دار مقابلے کے بعد مضبوط حریف لیاری بردارز کو 2-1سے قابو کرلیا کھیل کے پہلے ہاف میں مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر تھا تاہم دوسرے ہاف میں کورنگی بلوچ کے محمد سعید نے دو اور لیاری بردارز کے نیاز علی نے اپنی ٹیم کی جانب سے واحد گول اسکور کرنے میں کامیاب ہوسکے (آج) ایف سی روورز کا مقابلہ سوسائٹی برادرز کیماڑی سے ہوگا ۔ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میں ریفری کے فرائض جاوید بنگش،عبدالکریم ،پرویز ،فرید خان اور سلیم شاہ نے انجام دیئے جبکہ کوچ محمد اقبال میچ کمشنر اور میڈیا کوارڈینٹر کے فرائض شیر افضل نے انجام دیئے۔