مودی آج کشمیر کا دورہ کرینگے، مقبوضہ وادی میں ہڑتال ، سیکیورٹی ہائی الرٹ

Kashmir

Kashmir

سری نگر (جیوڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی دیوالی منانے مقبوضہ کشمیر پہنچ رہے ہیں۔ اس موقع پروادی کشمیر میں احتجاجا مکمل ہڑتال ہے۔

بھارتی وزیراعظم مودی اپنے دورہ مقبوضہ کشمیر میں سیلاب زدگان کے ساتھ دیوالی منائیں گے۔ سیاچن میں بھارتی فوجیوں سے ملاقات بھی کریں گے۔ پولیس کی بھاری نفری اور سیکورٹی فورسز تعینات کردی گئی ہیں۔

نریندر مودی کے دورہ پر، حریت رہنما سید علی گیلانی نے وادی بھر میں شٹرڈاون ہڑتال کی کال دی ہے، جس کے بعد تمام دکانیں ، تعلیمی اور کاروباری مراکز بند ہیں۔