امریکا میں دریافت ہونے والا سونے کا بڑا ٹکڑا نیلامی کے لیے پیش

Gold

Gold

سان فرانسسکو (جیوڈیسک) امریکا میں دریافت ہونے والا سونے کا بڑا ٹکڑا نیلامی کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔ سان فرانسسکو میں نیلامی کے لیے پیش کیے جانے والے سونے کے ٹکڑے کا وزن دو کلو 700 گرام ہے۔

اسے butter nugget کا نام دیا گیا جس کی مالیت ساڑھے 3 لاکھ ڈالر سے ساڑھے 4 لاکھ ڈالر بتائی جاتی ہے۔ سونے کا یہ ٹکڑا کیلی فورنیا کی بٹر کاونٹی کے پہاڑ وں سے ملا ہے جسے فال انٹیک fall antique شو میں 26 اکتوبر تک نمائش کے لیے رکھاگیا ہے۔