ٹورنٹو (جیوڈیسک) کینیڈین پارلیمنٹ کے باہر حملہ کرنے والے ملزم کی شناخت ہو گئی۔ ملزم زی ہاف نے حال ہی میں اسلام قبول کیا تھا۔ حملے میں ایک کینڈین فوجی مارا گیا۔ حملے کے وقت کینیڈین وزیراعظم کی ملالہ یوسف زئی سے ملاقات ہونی تھی، جو منسوخ کردی گئی۔ دہشت گردی نے کینیڈا کو بھی ہلا کر رکھ دیا۔
حملہ آور کی شناخت ہو گئی۔ کینیڈین پارلینٹ کا علاقہ، اچانک فائرنگ سے گونج اٹھا، فائرنگ کا واقعہ قریب واقع فوجی یادگار پر پیش آیا۔ اس دوران گولیاں لگنے سے وہاں تعینات ایک فوجی ہلاک ہو گیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے اور فورسز نے علاقے کو گھیر لیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک بتیس سالہ حملہ آورہلاک ہوگیا۔ جس کی شناخت زی ہاف کے نام سے ہوئی۔
زی ہاف کئی جرائم میں مطلوب تھا، ملزم نے حال ہی میں اسلام بھی قبول کیا تھا۔ حملے کے وقت کینیڈین وزیراعظم کی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی سیملاقات ہونا تھی۔ جو ملتوی کردی گئی جبکہ عمارت میں مزید حملہ آور موجود ہونے کے خدشے کی بنا پر کئی گھنٹے تلاشی لی گئی۔اس سے قبل کینیڈین حکام نے خدشہ ظاہر کیا تھاداعش اور القاعدہ کینیڈا میں حملہ کرنا چاہتے ہیں۔ واقعے کے بعد کینیڈا میں امریکی سفارتخانہ بند کر دیا گیا۔