وائٹ ہاؤس میں داخل ہونے کی کوشش، ایک شخص گرفتار

White House

White House

واشنگٹن (جیوڈیسک) وائٹ ہاوٴس میں ایک مشتبہ شخص نے داخل ہونے کی کوشش کی، جسے گرفتار کر لیا گیا۔ واقعے کے بعد وائٹ ہاوٴس کو بند کر دیا گیا، وائٹ ہاوٴس کی حدود میں مشتبہ شخص کے داخلے نے امریکی حکام کو ہلا دیا مشکوک شخص نے حفاظتی باڑھ پار کرنے کی کوشش کی۔ تاہم سیکورٹی پر مامور کتوں نے اسے گھیر لیا۔

جس پر اس نے کتوں پر بھی حملہ کیا۔ اس دوران ملزم کو قابو کر لیا گیا، واقعے کے بعد حفاظتی اقدامات کے تحت وائٹ ہاوٴس کو بند کر دیا گیا۔ جبکہ مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔