سبی (محمد طاہر عباس) میونسپل انتظامیہ کی ناہلی شہر گندگی کے ڈھیر میں تبدیل مچھر مکھیوں کی بھرمار بیماریاں پھیلنے کا خدشہ شہر کی اہم شاہراہوں پر نالیوں کا پانی ابلتا رہتا ہے میونسپل کمیٹی کے اہلکار اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام عوامی حلقوں کی تشویش نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق سبی شہر گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا۔
ابلتے گٹر اور گندا پانی شہر کی اہم شاہرائوں پر بہنے لگا شہریوں کا بازار جانا محال ہو گیا گندگی کے باعث شہر میں مچھر، مکھیوں و دیگر کیڑے مکوڑوں کی بھرمار جس کے باعث مختلف بیماریاں پھیلنے کا اندیشہ ہے میونسپل انتظامیہ شہر میں سپرے مہم کا آغاز نہ کرسکی نہیں شہر میں اس وقت صفائی کی ناقص صورتحال کے باعث بازار جانے والے شہریوں اور دکانداروں کو بے حد دقت کا سامناکرنا پڑ رہا ہے میونسپل کمیٹی میں کئی ملازمین شہر میں صفائی کی ذمہ داری پر مامور ہیں ا سکے باوجود شہر میں صفائی کی ابتر صورتحال اور تعفن کی وجہ سے پورا شہر گندگی کا ڈھیر بنا ہوا ہے۔