کھاد ڈیلرز نے ڈی اے پی کھاد اور یوریا کھاد کے نرخ بڑھا دئیے

Urea

Urea

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) مصطفی آباد للیانی کھاد ڈیلرز نے ڈی اے پی کھاد اور یوریا کھاد کے نرخ بڑھا دئیے، ڈی اے پی کھاد کے نرخ 3700روپے جبکہ یوریا کھاد کے 1800روپے ہیں۔

جبکہ کھاد ڈیلر ڈی اے پی کھاد کو 3900 تا 4000 روپے تک جبکہ یوریا کو 1900سے 2000 روپے تک فروخت کر کے بھاری منافع کما رہے ہیں، محکمہ زراعت کے آفسران مذکورہ کھاد ڈیلر کے خلاف کاروائی سے قاصر نظر آتے ہیں، کسانوں کی بڑی تعداد نے ڈی سی او قصور و ای ڈی او زراعت سے سے فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔