برطانوی ارکان پارلیمنٹ کا مقبوضہ کشمیر میں ریفرنڈم کرانیکا مطالبہ

British Parliament

British Parliament

لندن (جیوڈیسک) برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے سکاٹ لینڈ کی طرح کشمیر میں بھی کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کیلئے ریفرنڈم کرانے کا مطالبہ کر دیا۔ ارکان نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم بند کرے اور کشمیریوں کو انکا حق خودارادیت دے۔

تحریک خودارادیت جموں و کشمیر کے زیر اہتمام پارلیمنٹ ہاؤس میں بلائے گئے اجلاس میں پندرہ سے زائد ارکان نے کشمیر میں ریفرنڈم کا مطالبہ کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لارڈ نذیر احمد نے کہا کہ وزیر اعظم مودی بھارت میں مسلمانوں اور مسیحیوں کے قاتل ہیں، وزیراعظم بننے کے بعد بھی انکی عادتیں نہیں بدلیں۔ پاکستانی لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

کشمیر ملین مارچ سے بھارت کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں اور وہ مارچ رکوانے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہا ہے۔ لارڈ قربان حسین نے کہا کہ برطانوی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کے بعد کشمیریوں کے حق میں بھی قرارداد منظور ہو گئی ہے اور کشمیریوں کو ان کا حق مل کررہے گا۔ اجلاس راجہ نجابت حسین چیئرمین تحریک خوداداریت جموں و کشمیر نے بلایا تھا۔