لاہور ہائیکورٹ کے 6 ایڈیشنل ججز کی مدت ملازمت میں توسیع

Lahore High Court

Lahore High Court

اسلام آباد (جیوڈیسک) فاروق ایچ نائیک کی زیر صدارت ججز تقرر پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میںلاہور ہائیکورٹ کے 6 ایڈیشنل ججز کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع کی منظوری دی گئی۔

جن ججوں کی مدت ملازمت میں توسیع کی منظوری دی گئی ان میں جسٹس محمود احمد بھٹی، جسٹس ارشد محمود تبسم ، جسٹس محمد طارق عباسی، جسٹس مسعود جہانگیر، جسٹس صداقت علی، جسٹس سہیل اقبال بھٹی شامل ہیں۔

فاروق ایچ نائیک کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن نے ان ججز کی مدت ملازمت میں توسیع کی سفارش کی تھی۔