ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی

Weather

Weather

اسلام آباد (جیوڈیسک) آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

تاہم آج شام خیبرپختونخوا، ژوب، راولپنڈی، سرگودھا، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش ہو سکتی ہے، رپورٹ کے مطابق ملک کے جنوبی علاقوں میں مطلع صاف جبکہ کشمیر، گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا، راولپنڈی، اسلام آباد اور شمالی بلوچستان میں ابرآلود ہے، گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ گرمی مٹھی اور بے نظیرآباد میں پڑی، جہاں درجہ حرارت چالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔