خلیفہ دوم حضرت عمر فاروق کی اسلام کیلئے خدمات اور آپ کا دور مثالی تھا۔ اشفاق سعیدی گولڑوی

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) خلیفہ دوم حضرت عمر فاروق کی اسلام کیلئے خدمات اور آپ کا دور مثالی تھا۔ علمائے کرام خطبات جمعہ کے دوران حضرت عمر کی شخصیت ، فضیلت اور دینی خدمات پر روشنی ڈالیں۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اہلسنت کے ڈویژنل کنوینئر علامہ مولٰنا قاری محمد اشفاق سعیدی گولڑوی ، ضلعی صدر سید غوث محمد شاہ گیلانی نے گزشتہ روز مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد خلفائے راشدین نے اسلام کی آبیاری کیلئے بے پناہ خدمات سرانجام دیں۔

Muhammad Ashfaq And Syed Ghaus

Muhammad Ashfaq And Syed Ghaus