کروڑ لعل عیسن کی خبریں 23/10/2014

Tariq Mehmood

Tariq Mehmood

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ضیاء الحسن نے گزشتہ روز تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال میں زیر تعمیر ایمرجنسی بلاک اور آپریشن تھیٹر کا معائنہ کر کے کام کی رفتار تیز کر نے اور میعاری میٹریل کے استعمال کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ بعد ازاں ای ڈی او نے ایم ایس ڈاکٹر محبوب حسنین کے ہمراہ ہسپتال کے زنانہ و مردانہ وارڈ ، آپریشن تھیٹر ، لیبارٹری اور ایکسرے ڈیپارٹ کا بھی معانہ کیا اور ہسپتال میں صفائی اور نظام کی بہتری پر اطمنان کا اظہار کرتے ہوئے ایم ایس ڈاکٹر محبوب حسنین کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہسپتال میں مزید ادویات بھجوانے کا وعدہ کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) جماعت اہلسنت تحصیل کروڑ کا اجلاس آج شام ساڑے 4 بجے جامعہ سعیدیہ کروڑ میں منعقد ہو گا۔ اجلاس کی صدارت ضلعی صدر سید غوث شاہ گیلانی فرمائیں گے۔ اجلاس میں حضرت عمر فاروق اور حضرت امام حسین کی شہادت کے حوالے سے تقریب منعقد کی جائے گی۔ اور محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے جماعت اہلسنت اپنا تعاون پیش کرے گی۔ یہ بات ضلعی سیکریٹری اطلاعات طارق پہاڑ نے بتائی۔