شیخوپورہ : ضمنی انتخابات میں برتری پر (ن) لیگی کارکنوں کی فائرنگ

Sheikhupura Firing

Sheikhupura Firing

شیخوپورہ (جیوڈیسک) پی پی 162 شیخوپورہ کے ضمنی انتخابات کے نتائج موصول ہوتے ہی مسلم لیگ (ن) کے امیدوار حسان ریاض کے حامی آپے سے باہر ہو گئے۔ جیت کا نشہ چڑھا تو قاعدے اور ضابطے سب بھول گئے۔

اسلحہ بردار متوالوں نے قانون کی دھجیاں اڑا دیں۔ (ن) لیگی امیدوار کے ڈیرے پر جشن کے دوران ہوائی فائرنگ سے پورا علاقہ گونج اٹھا۔ قانون کے محافظ بھی کارروائی کے بجائے صورتحال انجوائے کرتے رہے۔ آزاد امیدوار نثار پنوں کی شکست پر (ن) لیگی کارکنوں نے زبردست آتش بازی بھی کی اور مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے حسان ریاض کے حامیوں کی فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کی سرزنش کی اور ملزموں کی گرفتاری کی ہدایت بھی کی ہے۔