لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں پولیس نے محرم الحرام کیلئے سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا ہے۔ امن و امان برقرار رکھنے کے لئے 77 علماء کرام کی نظر بندی اور شہر میں داخلے پر پابندی کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ محرم الحرام کے دوران شہر میں امن وامان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لئے جہاں پولیس نے سکیورٹی پلان مرتب کر لیا ہے وہیں 35 علماء کرام کی نظر بندی، 12 کی زبان بندی جبکہ 23 کے شہر میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ محرم الحرام کے دوران مجالس کے مقامات، امام بارگاہوں پر مستقل پولیس اہلکار تعینات رہیں گے جبکہ پولیس کی موبائل ٹیمیں عاشورہ محرم تک خصوصی گشت کریں گی۔
نویں اور دسویں محرم کیلئے جلوس کے روٹس کیلئے سیکورٹی پلان کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔