گلیانہ (زاہد مصطفی اعوان) سالار قافلہ چوہدری عابد رضا نے نواحی موضع ڈھل میں سکول کی اپ گریڈیشن تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو لوگ آمروں کی گود میں بیٹھ کر سیاست کرتے ہیں ان کو سیاستدان نہ کہیں اگر ہم نے اس دنیا میں ترقی کرنی ہے تو ہمیں جمہوری نظام کو مضبوط کرنا ہوگا آج ایک جمہوری حکومت کے خلاف جنہوں نے دھرنے دے رکھے ہیں کسی آمر کے خلاف بھی کسی نے احتجاج کیا۔
آج وہ لوگ پھر آمروں کی گود میں بیٹھ کر جمہوریت اور جمہوری حکومت گرانے کی ناپاک جسارت کر رہے ہیں عوام کے ساتھ جھوٹے وعدے کرنے والا ایک تو ناکام و نامراد ہو کر لوٹ گیا باقی جو کھڑے ہیں انہوں نے پاکستان کی سیاست کا حلیہ بگاڑ دیا ہے وہ جو دین کا علمبردار بنتا تھا اس نے اسلام آباد کی سڑکوں پر جو کردار ادا کیا دین اس کی اجازت دیتا ہے نبی سے لے کر اولیاء تک کیا کسی ایک ایک بزرگ نے بھی دین کی خاطر عورتوں اور مردوں کو سڑکوں پر لاکھڑا کیا محرم اور نامحرم کی تمیز ختم کی۔
انہوں نے کہا کہ آمریت کا گند صاف کرتے ہوئے وقت لگے گا راتوں رات مسائل حل نہیں ہوتے ہم نے اپنی حکومت کے پہلے سال 38ارب ڈالر کے چائینہ سے پراجیکٹ لئے اب 5سال کے لئے چائینہ 160ارب لے کر آ رہا تھا جوان کی وجہ سے ختم ہوا ملک کو ایٹمی قوت بنایا تو بھی جمہوری حکومت نے جو ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت تھی وہ حکومت بھی ووٹوں سے بنی تھی۔ معاشی طور پر استحکام کے لئے لاہور سے اسلام آباد تک موٹر وے بنایا تو پھر بھی جمہوری حکومت نے بنایا جس ملک میں گوریلا جنگ مضبوط ہو۔ GHQ اور ڈاکیارڈ وغیرہ غیر محفوظ ہو جائے وہاں کی معیشت دیوالیہ ہو جاتی ہے۔
دنیا کا بزنس مین آ کر پیسہ نہیں لگتا انہوں نے کہا کہ ہم تعلیم کے میدان میں ترجیحی طور پر کام کر رہے ہیں۔ اس موقع پر ایم پی اے شبیر چوہدری ڈی سی او گجرات ۔لیاقت علی چٹھہ۔ای ڈی او کاشف طاہر اور پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے پریس سیکرٹری زاہد مصطفی اعوان نے بھی خطاب کیا۔