گجرات کو سنوارنے والے نام نہاد دعوے داروں نے گجرات کو کھنڈرات میں تبدیل کر دیا۔حنیف حیدری

Gujarat

Gujarat

گجرات: صدر پاکستان مسلم لیگ ق سٹی گجرات محمد حنیف حیدری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ضلع گجرات کو سنوارنے والے نام نہاد دعوے داروں نے گجرات کو کھنڈرات میں تبدیل کر دیا ہے۔ٹوٹی پھوٹی سڑکیں اور محلہ جات میں گلیوں کو بنانے کی بجائے الٹا توڑ دیا گیا ہے۔

جیل روڈ اور دیگر مین روڈزکا حال دیکھ کر برسر اقتدار ٹولے کو شرم نہیں آتی۔ہاں یہ بات بالکل درست ہے کہ ان لوگوں عوامی خدمت کی بجائے لوٹ مار اور کرپشن کی انتہا کی۔جب حکمران اور ان کے حواری سرعام کرپشن کر رہے ہوں تو پھر کوئی بھی محکمہ لوٹ مار کرنے سے پیچھے نہیں رہ سکتا۔ کچھ ایسا ہی حال ہمارے ضلع کا بھی ہو چکا ہے۔جب یہ لوگ خود درست نہیں ہیں تو مختلف محکمہ جات کیسے درست ہوں گے۔محکمہ سوئی گیس کو ہی دیکھ لیا جائے تو کچھ سرکاری اہلکار اور ان کے بہت سے لوگ لاکھوں روپے رشوت کے طور پرلوگوں سے وصول کررہے ہیں۔

برسراقتدار گروپ کو حکومت تو جعل سازی کے زریعے مل گئی کیا ہی اچھا ہوتا کہ یہ اپنے وقت میں عوام کو کوئی سہولتیں دلوا دیتے ۔ابھی سردی آئی نہیں اور گیس سارے شہر میں بند پڑی ہے اور بجلی کا بھی یہی حال ہے اور ضرورت کی اشیاء بھی غریب کی پہنچ سے دور ہوچکی ہیں۔ایم این اے اور ایم پی اے حضرات کو بھی پتہ ہے کہ ہماری یہ آخری باری ہے جو کچھ لوٹنا ہے لوٹ لے ۔انہی لوگوں کی نااہلیوں کی وجہ سے آج اسلام آباد میں عرصہ دو ماہ سے زیادہ ایک تاریخی عوامی احتجاج ہورہا ہے اور عوام کی جلسوں میں بھرپور شرکت یہ کہہ رہی ہے کہ موجودہ حکمران حکومت چھوڑ دیں ۔مگر وزیر اعظم پاکستان بار بار یہ کہہ رہے ہیں کہ میں ان لوگوں کے کہنے پر حکومت نہیں چھوڑوں گا اس کے ساتھ ساتھ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے جعلی ممبران بھی جمہورت بچانے کا رونا رو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دھرنوں اور جلسوں میں لاکھوں افراد کی شرکت ہر گھر کے سربراہ کی حیثیت سے ہے اور لاکھوں افراد کی اگر نمائیندگی ہو تو اس سے کروڑوں لوگوں کا احتجاج بنتا ہے مگر مہربان اپنی ہٹ دھرمیوں کی وجہ سے ملکی نقصان کروانا چاہتے ہیںاور آج جو انڈیا ہماری سرحدوں پر گولہ باری کرہا ہے وہ بھی موجودہ حکمرانوں نے اپنی حکومت بچانے کے لئے انڈین حکمرانوں سے ساز باز کررکھا ہے۔اور اپنے نہتے شہریوں کو شہید کروایا جارہا ہے تاکہ حکومت بچ سکے۔لیکن اب ایسا نہیں ہوگا پوری قوم بیدار ہوچکی ہے اور انہیں بہت جلد گھر بھیج دیا جائے گا۔