وزیرآباد (جی پی آئی) وزیرآباد میں نشہ آور شربت، ٹیکوں اور جعلی قوت بخش ادویات کی فروخت سرعام جاری ہے۔ محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام نے مکمل خاموشی اختیارکر رکھی ہے۔ وزیرآباد اور اسکے گردونواح کے میڈیکل سٹورز پر نشہ آور سیرپ،نشہ آور ٹیکے اور جعلی جنسی قوت بخش ادویات کی کھلے عام فروخت جاری ہے۔
والدین سخت پریشان ہیں میڈیکل سٹور مالکان پر کوئی اتھارٹی نہیں جو انہیں مکروہ دھندے سے باز رکھ سکے جو دولت کی ہوس میں اندھے ہوکر نوجوان نسل کی تباہی و بربادی کے گہرے گڑھے میں دھکیل رہے ہیں اس سلسلہ میں ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر سید سخاوت علی شاہ کا کہنا ہے کہ ڈرگ انسپکٹر راجہ کامران ایک سال کی رخصت پر ہیں ڈرگ انسپکٹر اروپ ٹاون محمد وسیم کو نوشہرہ اور وزیرآباد ٹائوں کا اضافی چارج دے رکھا ہے۔