کشمیری پر امن جدوجہد کے ذریعے خودارادیت کا حصول چاہتے ہیں: عبدالسلام بٹ

Bhimber

Bhimber

بھمبر: وزیر سیاحت و شہری دفاع عبدالسلام بٹ نے کہا ہے کہ بھارت کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کر کے کشمیریوں کو پھر بندوق اٹھانے پر مجبور کر رہا ہے کشمیری پر امن جدوجہد کے ذریعے خودارادیت کا حصول چاہتے ہیں بلاول بھٹو زرداری نے کشمیری قوم کے حق خودارادیت کی دوٹوک کی حمایت کرکے شہید ذوالفقار علی بھٹو یاد تازہ کر دی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کے بیان کے بعد انڈین ایوانوں میں ہلچل پیدا ہو گئی ہے انہوںنے کہا کہ پیپلزپارٹی کی بنیاد مسلہ کشمیر پر رکھی گئی تھی پیپلزپارٹی شہیدوں اور غازیوں کی جماعت ہے جسکے قائدین نے اپنے لہو سے جمہوریت کی آبیاری کی ہے ہم شہداء کے مشن کو آگے بڑھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آزادک شمیر میں تعمیر وترقی گڈگورننس قائم کرنا ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے لائق اور قابل لوگوں کو میرٹ پر روز گار فراہم کرنا ہمارے فرائض میں شامل ہے پیپلزپارٹی نے ہمیشہ محکوم مظلوم اور پسے ہوئے طبقات کی نمائندگی کی اور انکے مسائل انکی دہلیز پر حل کیے پیپلزپارٹی کے کارکنان حوصلہ رکھیں وہ دن دور نہیں جب انکے مسائل انکی دہلیز پر حل کیے جائیں گے۔