اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد میں دھرنے کے شرکا سے خطاب میں تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا کہ موسم تبدیل ہو رہا ہے۔
نئے پاکستان میں ہر کمزور طبقے کی مدد کرنا ہوگی۔ عمران خان نے کہا کہ ملک میں ساری پالیسیاں پیسے والوں کیلئے بنائی گئیں۔ سپیشل لوگوں کا کبھی نہیں سوچا گیا۔ سونامی اب گجرات کا رُخ کرے گا۔
تحریک انصاف کے دھرنے میں معذوروں کا دن منایا گیا۔ عمران خان نے سپیشل بچوں سے خطاب کرتے ہوئے انہیں اشاروں کی زبان میں بھی سمجھانے کی کوشش کی۔