ڈھاکہ (جیوڈیسک) شیخ مجیب میڈیکل یونیورسٹی اسپتال کے ڈائریکٹر عبد المجید کا کہنا ہے غلام اعظم کا انتقال مقامی وقت کے مطابق رات دس بجکر دس منٹ پر ہوا۔
انہیں گزشتہ برس 15 جولائی کو ایک خصوصی ٹریبونل نے 1971 میں بنگلہ دیش کی تحریک کے دوران جنگی جرائم پر 90 برس قید کی سزا دی تھی۔
غلام اعظم 7 نومبر 1922 کو بنگال کے چٹا گانگ ڈویژن کے ایک گاؤں میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم ایک مدرسہ سے حاصل کی اور ڈھاکہ یونیورسٹی سے ماسٹرز کیا۔