فلم میرے ڈی این اے میں رچی بسی ہے، شان

Shaan

Shaan

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان میں منفرد موضوعات پربننے والی فلموں کا مثبت رسپانس بیرون ممالک سے ملنے لگا۔

ابوظہبی میں منعقدہ تین روزہ انٹرنیشنل شوبز ایکسپو میں پاکستان فلم انڈسٹری کے وفد کی زبردست پذیرائی، جب کہ فلم اسٹارکی تقریرپرحال تالیوں سے گونج اٹھا۔ انٹرنیشنل شوبز ایکسپو کے آخری روز اپنے خطاب کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شان نے بتایا کہ میرا تعلق پاکستان فلم انڈسٹری کے نمایندہ کی حیثیت سے اس ایونٹ میں شریک ہوا تھا۔

میرے والدین نے اپنی تمام عمر فلم انڈسٹری کے نام کی اور میرے بچپن کے کھلونے بھی فلم سے وابستہ چیزیں ہی تھیں اس لیے میرے ڈی این اے میں فلم ہے۔ بدقسمتی سے بیرون ممالک بسنے والے لوگ یہ بات توجانتے ہیں کہ پاکستان میں دہشت گرد بستے ہیں لیکن وہ یہ نہیں جانتے کہ ان دہشتگردوں کا سب سے زیادہ نشانہ پاکستانی عوام ہی بنتے ہیں۔ شان نے بتایا میں نے اس پلیٹ فارم کے ذریعے ان فلم میکرز کو پاکستان میں آکر کام کرنے کی دعوت دی ہے۔