لبنانی فوجی کا قاتل داعش کا جنگجو گرفتار کر لیا گیا

Arrested

Arrested

بیروت (جیوڈیسک) لبنانی فوج نے ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران شام اور عراق میں برسرپیکار سخت گیر جنگجو گروپ دولت اسلامیہ (داعش) کے ایک بھرتی کنندہ کو گرفتار کر لیا ہے، اس کے بارے میں شُبہ ہے کہ اس نے ایک یرغمال لبنانی فوجی کا سرقلم کیا تھا۔

ایک بیان میں بتایا گیاہے کہ دہشت گرد احمد سلیم میقاتی اور اس کے بیٹے عمر کو ملک کے سرحدی شہر عرسال میں جمعرات کی صبح ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا ہے۔اس کارروائی میں تین اور دہشت گرد ہلاک ہوئے، فوج نے میقاتی کے بھتیجے بلال کو بھی گرفتار کر لیا، یہ تینوں عرسال میں ایک سارجنٹ علی سید کے قتل میں ملوث ہیں۔