شوٹنگ بال نمائشی میچ میں غازی شوٹنگ بال کلب اور واحد اسپورٹس کا مقابلہ برابر

karachi

karachi

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) شاہ فیصل کالونی اسٹیڈیم پر منعقدہ شوٹنگ بال نمائشی میچ میں غازی شوٹنگ بال کلب شاہ فیصل کالونی اور واحد اسپورٹس کورنگی کا مقابلہ برابر رہا نمائشی میچ میں دونوں ٹیموں نے دو دو گیم سے کامیابی حاصل کی شوٹنگ بال نمائشی میچ میں کراچی شوٹنگ بال ایسوسی کے سیکریٹری محمد اجمل نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

اس موقع پر غازی شوٹنگ بال کلب کے سرپرست اعلیٰ عبدالحق، شمیم قریشی ، رانا ممتاز ، جاوید کیانی ،سیکریٹری کورنگی محمد حسین تبسم ،محمد عارف ایڈوکیٹ ،محمد طاہر بٹ ،قمر السلام ،سید افتخار حسین زیدی ،اعجاز قریشی ،شعیب الحق و دیگر بھی موجود تھے اس شوٹنگ بال نمائشی میچ میں رضوان ،شمیم اور سرامت نے نہایت عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ بعد ازاں غازی شوٹنگ بال کلب شاہ فیصل کالونی کا سالانہ اجلاس زیر صدارت عبدالحق منعقد ہوا اجلاس میں سیکریٹری غازی شوٹنگ بال کلب نے سالانہ رپورٹ پیش کی۔

اجلاس میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سنیئر نائب صدر طاہر بٹ نے کہا کہ غازی شوٹنگ بال کے زیر اہتمام ہر ماہ شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائیگا جس میں کراچی کی تمام شوٹنگ بال کلبز کو حصہ لینے کی دعوت دی جائیگی تاکہ شہر کراچی میں نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی فراہمی کا حصول یقینی بنا ئی جاسکے اجلاس میں سیکریٹری کورنگی محمد حسین، ٹیم کے کپتان سید افتخار حسین زیدی، کرامت، تحسین، محمد علی شاہ، طاہر بٹ، محمد عارف ایڈوکیٹ، شعیب الحق، اسرار زیدی، عاصم، ناصر ملک اور کاشف بھٹی نے شرکت کی۔