اقلیتی بستیوں میں سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا کر اپنے اقلیتی عوام کو مسائل سے چھٹکارہ دلائیں گے۔نشاط ضیاء قادری

کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری کا دیوالی کے موقع پر ہندو عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی ماجد رضا غوری اور میونسپل کمشنر مسرور میمن کے ہمراہ شاہ فیصل زون میں قائم ہندو بستیوں اور مندروں کا دورہ کرکے ہندو معززین اور عوام سے ملاقات کی اور قائد تحریک محترم الطاف حسین کی جانب سے انہیں دیوالی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے کہاکہ ایم کیو ایم ملک میں تعمیر و ترقی کے حوالے سے اقلیتی عوام کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

ہر خوشی اور غم میں اپنے اقلیتی عوام کے ساتھ ہے اس موقع پر اقلیتی عوام اور معززین نے دیوالی پر بلدیاتی سہولیات اور حفاظتی انتظامات کے حوالے سے اقدامات پر حق پرست قیادت سے اظہار تشکر کرتے ہوئے قائد تحریک محترم الطاف حسین کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر معززین و عوام سے گفتگو کرتے ہوئے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہ اقلیتی بستیوں میں سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا کر اپنے اقلیتی عوام کو علاقائی مسائل کے حوالے سے درپیش مسائل سے چھٹکارہ دلا ئیں گے اس موقع پر موجود بلدیاتی افسران کو ہدایت کی کہ اقلیتی بستیوں میں صفائی وستھرائی اور روشنی کے انتظامات سمیت فراہمی و نکاسی آب کے حوالے سے انتظامات کو مستقل بنیادوں پر بہتر بنایا جائے نشاط ضیاء قادری نے اقلیتی عوام کو یقین دلا یا کہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے حق پرست قیادت بلا تفریق رنگ و نسل اور مذہب عوامی خدمت کے لئے مصروف ہیں انہوں نے کہاکہ اقلیتی بستیوں میں سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی کاموں کی انجام دہی کو یقینی بنا یا جائیگا۔

Nishat Zia Qadri

Nishat Zia Qadri