تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) سردیوں میں نزلہ، زکام، کھانسی اور بخار جیسی امراض سے بچنے کے لیے گرم کپڑوں کا استعمال کیا جائے جبکہ صبح کی سیرکی بجائے اگرشہری ظہر اور عصر کے درمیان سیر کیا کریں تو انکی صحت پر اچھے اثرات مرتب ہونگے کیونکہ اس وقت سردی بھی کم ہوتی ہے اور دھوپ سے انسان وٹامن ڈی بھی حاصل کرتا ہے جس سے ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں نے بتایا ۔ خشک سردی انسانی جسم پر زیادہ جلدی اثرکرتی ہے جس سے نزلہ ،زکام ،کھانسی اور بخار جیسی امراض لاحق ہوسکتی ہیں۔ان خیا لا ت کا اظہا ر معر وف چا ئلڈ اینڈ جنر ل فز یشن ڈاکٹر نثار احمد ملک نے روزنا مہ ”نئی بات ”سے خصو صی با ت چیت کر تے ہو ئے کیا۔
ان کا مز ید کہنا تھا کہ سردیوں کے موسم میں گرم اشیاء اور ڈرائی فروٹ کا زیادہ استعمال بھی نقصان دہ ہو سکتا ہے جس سے بلڈ پریشر اور معدہ خراب ہوسکتا ہے ، سردیو ں کے موسم میں بزرگ اور بچوں کو خاص احتیاط کی ضرورت ہے اور انہیں سردی سے بچا نے کیلئے خاص اہتمام کیا جائے کیونکہ ان عمروں میں نمونیے کا خطرہ زیادہ لاحق ہوتا ہے جو عموما جان لیوا بھی ہو سکتا ہے سردیوں کے موسم میں موٹر سائیکل سوار ہیلمنٹ کا استعمال ضرور کریں تاکہ انکا ناک ،کان اور سر ٹھنڈی ہوا کے تھپیڑوں سے محفوظ رہ سکے ا اور بلخصوص دل کے مریض اچانک سردی میں نہ نکلیں جس سے انکی چھاتی خراب ہوسکتی ہے۔
ڈاکٹر نثا ر ا حمد ملک نے مز ید کہا کہ بچو ں کوبڑ وںسے ڈبل کپڑ ے پہنا ئے جا ئیں سر کو گر م ٹو پی اور پا ئو ں کو گر م جر اب سے ڈھا نپا جا ئے۔ کھانے میں برائلر کے گوشت کی بجائے دیسی مرغی کا گوشت استعمال کیا جائے مچھلی ، کالے چنے کے شوربے کا استعمال بھی جسم کیلیے فائدہ مند ہے۔ جبکہ پائوں میں جرابوں کے ساتھ سر کو بھی ڈھانپا جائے ۔