لاہور (جیوڈیسک) پنجاب میں چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید تینتالیس افراد ڈینگی وائرس کا شکار ہو گئے، صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد چھ سو اٹھہتر تک پہنچ گئی ہے۔ ڈینگی سے متاثرہ چالیس افراد ہولی فیملی ہسپتال اور ڈی ایچ کیو ہسپتال راولپنڈی میں زیر علاج ہیں، راولپنڈی کے راول ٹاوٴن اور کینٹ ایریا میں ڈینگی وائرس وبائی صورت اختیار کرتا جا رہا ہے جبکہ راولپنڈی سے رواں برس پانچ سو پینتالیس افراد مرض کا شکار ہوئے ہیں۔
لاہور سے تریپن اور شیخوپورہ سے تینتالیس افراد میں امرض کی تصدیق ہوئی ہے۔رواں برس صوبے بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد چھ سو اٹھہتر تک پہنچ چکی ہے ، تاہم ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے مطابق حکومت ڈینگی کا خاتمہ کے لئے تمام تر اقدامات بروئے کار لا رہی ہے۔ لوگ بھی گھروں میں صفائی کا خاص خیال رکھیں تاکہ وہ بیماری سے محفوظ رہ سکیں۔