لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پولیو کیخلاف جنگ جیتنے کے سوا کوئی دوسرا آپشن نہیں، والدین انسداد پولیو کو کامیاب بنانے کیلئے بھرپور تعاون کریں، پولیو کے عالمی دن پر سرکاری بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پولیو کا خاتمہ حکومت کی سب سے بڑی ترجیع ہے، وبائی مرض کے خاتمے کیلئے حکومت کیساتھ ساتھ معاشرے کے ہر طبقے کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔
شہباز شریف نے کہا کہ مستقبل کے معماروں کو پولیو وائرس سے بچانے کیلئے مربوط کوششوں کی ضرورت ہے، انسداد پولیو کیلئے قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کیا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو کیلئے بین الاقوامی اداروں کی کاوشیں لائق تحسین ہیں، سب کی ذمہ داری ہے کہ آئندہ نسلوں کو صحت مند اور پولیو سے پاک ماحول فراہم کریں۔