کھڈیاں خاص: حادثے میں جاں بحق چچا بھتیجا سپرد خاک

Accident

Accident

کھڈیاں خاص (جیوڈیسک) گزشتہ روز حادثے کا شکار ہونے والے چچا بھتیجا آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک۔ نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت۔ مرحومین کے سوگ میں مارکیٹیں بند۔

تفصیلات کے مطابق کھڈ یاں خاص مین بازار کے رہائشی تاجر شیخ محمد عاشق کا بیٹا شیخ محمد صابر اپنے حقیقی بھتیجے شیخ محمد کاشف کے ہمراہ موٹر سائیکل پر کنگن پور جا رہے تھے کہ مین دیپالپور روڈ پر بے قابور کشے نے بری طرح کچل دیا تھا۔