شیخ رشید سیاسی یتیم ہیں، بات کر کےاسکا قد نہیں بڑھانا چاہتا، خور شید شاہ

Khurshid Shah

Khurshid Shah

سکھر (جیوڈیسک) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ شیخ رشید سیاسی یتیم ہیں، ایسے شخص کی بات پر تبصرہ کر کے اس کا قد نہیں بڑھانا چاہتا، خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ کسی صورت تقسیم نہیں ہوگا۔

سندھ ایک تھا اور ایک ہی رہے گا۔ صحافی کے سوال پر کہ شیخ رشید نے بلاول بھٹو زرداری کو اپنی تقریر میں بلو رانی پکارنے پر کہا ہے جس پر خورشید شاہ کہنا تھا۔

کہ شیخ رشید وہ سیاسی یتیم ہیں جو کبھی کسی کے دھرنے میں تو کبھی کسے دھرنے میں بیٹھتے ہیں۔ ایسے شخص کے بارے میں تبصرہ کر کے اس کا قد نہیں بڑھانا چاہتا۔