عمران اشتعال انگیز تقریروں سے نوجوانوں کو گمراہ کر رہے ہیں: پرویز رشید

Pervaiz Rashid

Pervaiz Rashid

اسلام آباد (جیوڈیسک) عمران خان کی تقریر پر ردعمل میں پرویز رشید نے تحریک انصاف قائد پر تنقید کی۔ انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنے کارکنوں کو ڈنڈوں کے ذریعے حالات سے نمٹنے کا درس دیتی ہے۔

تحریک انصاف اگر برسر اقتدار آ گئی تو ملک کو عقوبت خانے میں بدل دے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اشتعال انگیز تقریروں سے نوجوان نسل کو گمراہ مت کریں۔