محرم سکیورٹی جلوسوں کی ہیلی کیمروں سے مانیڑنگ کا فیصلہ

Procession Helicopters

Procession Helicopters

سرگودھا (جیوڈیسک) ضلعی پولیس کی طرف سے فلیش پوائنٹس پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کیلئے اقدامات کا آغاز کر دیا گیا۔ ترجمان کے مطابق پہلی مرتبہ پولیس ہیلی کیمروں کے ذریعے بھی ماتمی جلوسوں کی مانیٹرنگ کریگی، تمام حساس امام بارگاہوں پر واک تھرو گیٹس لگائے جا رہے ہیں جبکہ مجالس میں شرکت کیلئے آنیوالے افراد کو 3 جگہوں پر مرحلہ وار چیکنگ کے بعد ہی آنے کی اجازت دی جائیگی۔

چادر اوڑھ کر جلوسوں میں داخلے پر مکمل پابندی ہو گی۔ سکیورٹی پلان میں انتہائی اہم اور حساس ماتمی جلوسوں کی گزر گاہوں اور امام بارگاہوں کیساتھ جلوسوں کے راستوں میں آنیوالی مساجد پر بھی شوٹرز تعینات کئے جائینگے۔