امریکا: سیاٹل میں فائرنگ سے ایک طالبہ ہلاک، 4 طلبا زخمی

America

America

نیویارک (جیوڈیسک) امریکا میں سیاٹل کے ایک ہائی اسکول میں طالب علم نے فائرنگ کر کے اپنی ہم جماعت طالبہ کو ہلاک اور 4 طلبا کو زخمی کردیا، بعد میں خود کو بھی گولی مار کر ہلاک کرلیا۔

ریاست واشنگٹن کے شہر سیاٹل کے قصبے “میریز ول” Marysville میں واقع ایک ہائی اسکول کے کیفے ٹیریا میں ایک طالب علم نے فائرنگ کر دی، فائرنگ کے نتیجے میں ایک طالبہ ہلاک اور 4 طلبا زخمی ہوگئے۔

زخمیں کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ فائرنگ کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر کچھ طلبا کو اسکول سے باہر نکالا جبکہ کچھ نے کلاس رومز اور مقامی چرچ میں پناہ لی۔ پولیس واقعے کے بارے میں مزید تفتیش کر رہی ہے۔