کیلیفورنیا: ایک شخص کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار ہلاک، 2 زخمی

Firing

Firing

نیویارک (جیوڈیسک) امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ایک شخص نے فائرنگ کر کے 2 پولیس اہلکاروں کی جان لے لی جبکہ دیگر دو اہل کاروں کو زخمی کردیا ،غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کائونٹی “سیکری مینٹو” میں مشکوک گاڑی کو دیکھ کر ایک پولیس اہلکار اس کے قریب پہنچا۔

تو کار میں سوار شخص نے فائرنگ کرکے اسے ہلاک کر دیا۔ حملہ آور شخص کے ساتھ ایک خاتون بھی موجود تھی۔ فائرنگ کے بعد دونوں فرار ہوگئے اور مزید 3 گاڑیاں چھینیں، جوڑے نے گاڑی چھیننے کے دوران مزاحمت پر ایک ڈرائیور کو سر پر گولی مار کر شدید زخمی کردیا۔

جس کے بعد پلیسر کائونٹی میں حملہ آور جوڑے نے مزید دو پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی، جس میں سے ایک اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگیا، کئی گھنٹوں کی طویل آنکھ مچولی کے بعد پولیس نے حملہ آور جوڑے کو گرفتار کر لیا۔