سوات: سیکیورٹی فورسز کی گاڑی اوروین میں تصادم، 2 جاں بحق ، 9 زخمی

Swat

Swat

سوات (جیوڈیسک) سوات کی تحصیل کبل میں سیکیورٹی فورسز ی گاڑی اور مسافر وین ٹکرا گئیں، حادثے کے نتیجے میں دو مسافر جاں بحق اور نوافراد زخمی ہوگئے ہیں۔

تحصیل کبل کے علاقہ علی گرامہ کے مقام پر کانجو سے کبل جانے والی سکیورٹی فورسز کی گاڑی مخالف سمیت سے آنے والی مسافر وین سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دو مسافر جاں بحق اور نو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

زخمیوں کو سیدو شریف اسپتال متنقل کر دیا گیا ہے ، جہاں 4 افراد کو تشویشناک حالت کے باعث پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے۔