کراچی : فائرنگ اور ٹریفک حادثے میں خاتون سمیت 2 افراد ہلاک

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں فائرنگ اور ٹریفک حادثے میں خاتون سمیت دو افراد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ بلدیہ ٹائون نمبر 5 میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

ریسکیو زرائع کے مطابق نارتھ کراچی سیکٹر 5 بی میں ڈکیتی مزاہمت پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا، جبکہ فشری ڈاکیارڈ کے قریب ٹریفک حادثہ میں ایک خاتون جاں بحق ہو گئیں۔