سابق ناظم انجم شہزادجگنو مرحوم کی یاد میں کبڈی ٹورنا منٹ کا انعقاد نیشنل اورانٹر نیشنل کھلاڑیوں کی شرکت

پیرمحل ( میاں اسد حفیظ سے) سابق ناظم انجم شہزادجگنو مرحوم کی یاد میں کبڈی ٹورنا منٹ کا انعقاد نیشنل اورانٹر نیشنل کھلاڑیوں کی شرکت تفصیل کے مطابق نواحی گائوں 330 گ ب میں سابق ناظم انجم شہزادجگنو مرحوم کی یاد میں کبڈی ٹورنا منٹ کا انعقاد کیا گیا جس میںپنجاب بھر سے نامور کبڈی ٹیموں نے حصہ لیا جن کی نمائندگی نامور نیشنل اور انٹرنیشنل کھلاڑیوں لالہ عبیداللہ کمبوہ ،علی شان، یاسر گجر، بلال مسیح اور عامر عرف سپ سمیت دیگر نامورکھلاڑیوں نے کی ٹورنا منٹ کا افتتاح نعیم فراز آف لاہورنے کیا جن کو ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑاڈال کر گرائونڈ میں لایا گیا ٹورنا منٹ کا فائنل میچ ٹوبہ ٹیک سنگھ اور فیصل آباد کی کبڈی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا

دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے پر بھر پورحملے کئے اور سبقت حاصل کرنے کے لئے کھلاڑیوں نے سر توڑ کوشش کی ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ٹیم نے کانٹے دار مقابلے کے بعد فیصل آباد کی ٹیم سے آخری پوائنٹ حاصل کر کے جیت حاصل کی اور ٹورنامنٹ کی فاتح قرار پائی گرائونڈ میں موجود ہزاروںتماشیوں نے کھیل سے لطف اٹھا یااور دل کھول کر دونوں ٹیموں کی حوصلہ افزائی کی اس موقع پر پاکستان کبڈی ٹیم کے کوچ میجر نبیل سمیت اعلیٰ مقامی افسران و معزین موجود تھے جبکہ کسی بھی نا خوشگوار واقعہ کی روک تھام کے لئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے

میچ کے اختتام پر سابق ایم این اے مہر محمد ریاض فتیانہ نے جتینے والی ٹیموں میںانعامات تقسیم کئے جیتنے والی ٹیم کو ساٹھ ہزارو روپے بمعہ ٹرافی جبکہ دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم کی چالیس ہزارو روپے بمعہ ٹرافی دی گئی پورے میچ کے دوران ایک بار بھی نہ پکڑے جانے والے لالہ عبید اللہ کمبوہ کو بیسٹ ریڈراور محمد شفیق کو بیسٹ سٹاپرکا انعام دیا گیا سابق ناظم انجم شہزاد جگنو مرحوم کے بھائی میجر ندیم شہزاد نے بتایا کہ ہماری کوشش ہے کہ پاکستان کبڈی لیگ میچ بھی اسی گر ائونڈ میں منعقد کئے جائیں

News

News