ایتھنز میں طوفان اور تیز بارشوں نے تباہی مچا دی

Storms

Storms

ایتھنز (جیوڈیسک) یونان میں آنے والے خوفناک طوفان نے ہر طرف تباہی مچادی۔ ایتھنز میں گذشتہ روز آنے والے طوفان اور تیز بارشوں سے سٹر کیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں۔

رہائشی عمارتوں، کاروباری مراکز میں پانی داخل ہو گیا۔ درخت جڑوں سے اکھڑ گئے۔ کھڑی گاڑیاں ایک دوسرے پر چڑھ گئیں اور ان کو نقصان پہنچا۔ محکمہ موسمیات نے آج بھی طوفان کے جاری رہنے کی پیش گوئی کر دی ہے۔