اسسٹنٹ کمشنر شاہ فیصل حسن رضا کی زیر صدارت محرم الحرام کے موقع پر حفاظتی و بلدیاتی انتظامات کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس

کراچی (خصوصی رپورٹ)شاہ فیصل کالونی میں محرم الحرام کے دوران اتحاد و یکجہتی اور امن و امان کے قیام کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر شاہ فیصل زون حسن رضا کی زیر صدارت علماء و ذاکرین ،امام بارگاہوں کے منتظمین اور محرم الحرام کے دوران شاہ فیصل کالونی کی حدود میں برآمد ہونے والے جلسوں کے پرمٹ ہولڈرز نے شرکت کی اجلاس میں رینجرز ،پولیس ،ٹریفک پولیس ،فائر بریگیڈ،کے الیکٹرک،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ ،بلدیہ کورنگی شاہ فیصل زون اور محکمہ ہیلتھ کے افسران بھی موجود تھے اسسٹنٹ کمشنر شاہ فیصل حسن رضا نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران باہمی اتحاد و یکجہتی کو فروغ دیکر قیام امن کو بہتر بنا یا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ تمام ادارے اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے منتظمین کی باہمی مشاورت کے ساتھ انجام دیں اسسٹنٹ کمشنر شاہ فیصل حسن رضا نے امام بارگاہوں کے منتظمین اور جلوسوں کے پرمٹ ہولڈرز سے اُن کی شکایات سننے کے بعد متعلقہ اداروں اور محکموں کو ہدایت کی کہ تمام تر حفاظتی و سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے بلدیاتی انتظامات منتظمین کی باہمی مشاورت و تعاون کے ساتھ انجام دیا جائے اس موقع پر انہوں نے علماء و ذاکرین ،امام بارگاہوں کے منتظمین اور جلوسوں کے پرمٹ ہولڈرز سے درخواست کی کہ وہ حفاظتی و بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے انتظامات کی انجام دہی میں اداروں سے اپنے تعاون کو یقینی بنا ئیں۔

اسسٹنٹ کمشنر شاہ فیصل حسن رضا نے بلدیاتی افسران کو ہدایت کی کہ حفاظتی انتظامات کے پیش نظر امام بارگاہوں کے اطراف جلوسوں کے روٹس پر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے انتظامات کے ساتھ روشنی کے انتظامات کی بہتری تجاوزات رکاوٹوں اور وال چاکنگ کے خاتمے کو یقینی بنا نے کی ہدایت کی انہوں نے کہاکہ تمام مکاتب فکر کے لوگ محرم الحرام کے دوران قیام امن ،فرقہ ورانہ ہم آہنگی ،اتحاد و بھائی چارگی کو فروغ دیں۔

SHAH FAISAL ZONE

SHAH FAISAL ZONE