رومی شہنشاہ نیرو کا محل عوام کے لئے کھول دیا گیا

Palace

Palace

روم (جیوڈیسک) موسیقی کے شوقین بادشاہ نیرو نے محل روم کی آگ میں تباہی کے بعد تعمیر کیا تھا۔ اس واقعے پر تو اردو زبان میں محاورہ بھی ہے کہ جب روم جل رہا تھا ، نیرو بانسری بجا رہا تھا۔ یہ محل زمین کی سطح سے نیچے ہے۔

پانی رسنے کے باعث عمارت کمزور پڑ گئی تھی اور دو ہزار پانچ میں اسے عوام کے لئے بند کر کے مرمت کا کام شروع کیا گیا تھا۔ اس منصوبے کے لئے اٹلی کی حکومت نے ایک کروڑ اسی لاکھ یورو مختص کئے تھے۔ محل کی مرمت کا کام ابھی جاری ہے۔