پنجاب کےشہروں میں 10 ، دیہی علاقوں میں 16 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ

Load Shedding

Load Shedding

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب بھر میں موسم بدل گیا لیکن بجلی کے ستائے لوگوں کی قسمت نہیں بدلی۔ ابھی بھی لوڈ شیڈنگ عروج پر ہے۔ ایک طرف شہری علاقوں میں دس اور دیہی علاقوں میں سولہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔

اس پر اووربلنگ ایسے ہی ہے ایک تو کریلا اوپر سے نیم چڑھا۔ لاہور میں تھوڑے وقفے کے بعد بجلی کی غیر علانیہ بندش کا سلسلہ پھر سے شروع ہو گیا ہے۔ پھر سےبجلی گھنٹوں غائب، مزید ظلم یہ کہ بجلی کئی گنا مہنگی کرنے کے ساتھ اوور بلنگ بھی عروج پر ہے۔ صارفین کا شکوہ ہے۔

کہ ناکافی بجلی ، وہ بھی مہنگی اورساتھ اضافی بل ،،یہ حکومت کی ناکامی نہیں تو اور کیا ہے۔ وزیر اعظم کے مشیر برائے توانائی کہتے ہیں کہ بجلی کے نرخوں میں اضافہ مجبوری ہے۔

تاہم اوور بلنگ کے ذمہ دار وں کیخلاف کارروائی ضرور ہوگی۔ سردیوں کے موسم میں بھی لاہور شہر میں ہر گھنٹے بعد ایک گھنٹہ جبکہ دیہات میں سولہ سولہ سولہ گھنٹے بجلی کی بندش معمول بن گئی ہے۔ لیسکو حکام کا شیڈول جاری نہ کرنا بھی سوالیہ نشان بنا ہوا ہے۔