این ای ڈی یونیورسٹی کراچی میں داخلہ ٹیسٹ ، آٹھ ہزار طلبہ شریک

Test

Test

کراچی (جیوڈیسک) این ای ڈی انجینئرنگ یونی ورسٹی میں ابتدائی داخلے کے لیئے ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ ٹیسٹ میں 8 ہزار طلبا و طالبات شریک ہوئے۔ این ای ڈی انجینئرنگ یونی ورسٹی کی دو ہزار نشستوں کے لیے 8 ہزار طلبا و طالبات شریک ہوئے۔

این ای ڈی انجینئرنگ یونیورسٹی میں تین نئے ڈیپارٹمنٹ متعارف کرائے گئے ہیں جن میں ڈیولپمنٹ سائنسز، مینجمنٹ سائنسز اور ٹیکسٹائل ڈیولپمنٹ مینجمنٹ شامل ہیں۔