بھارت میں پان فروش کوایک ارب 32 کروڑ کا بجلی کا بل بھجوا دیا گیا

Electricity Bill

Electricity Bill

سونی پت (جیوڈیسک) بھارت میں ایک پان فروش کو بجلی والوں نے ایک ارب سے زائد کا بل بجھوادیا۔ پان فروش بیچارا بل پر درج رقم دیکھ کر حیران و پریشان رہ گیا۔سونی پت شہر میں پان فروش کی دکان میں صرف ایک پنکھا، ٹیوب لائٹ اور چھوٹا سا فریج ہے۔

عام طورپر اس کی دکان کا ماہانہ بجلی کا بل 8سو سے ہزار روپے تک آتا ہے۔ تاہم گذشتہ ماہ کا بجلی کا بل 1 ارب 32 کروڑ روپے بھیج دیا گیا۔ پان فروش کا کہنا تھا کہ اس نے اس قدر رقم تو کبھی سنی ہی نہیں۔ بجلی والوں کا موقف ہے کہ یہ ایک تیکنیکی خرابی کی وجہ سے ہوا۔ اور زائد بل بھیجنے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔