اسلام آباد (جیوڈیسک) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے فضل الرحمن سے ملاقات کر کے ان کی خیریت دریافت کی ہے۔ کہتے ہیں پوری قوم دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لیے یکجا ہے۔
اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں گورنر پنجاب نے فضل الرحمان پر ہونے والے خودکش حملے کی مذمت کی اور واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا اور شہید ہونے والوں کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔
چودھری محمد سرور نےکا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتیں اور مکاتب فکر دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ ملاقات میں مجموعی سیاسی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔