مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) ٹرین تلے آ کر جاں بحق ہونے والے 65سالہ شخص کے وارثان کی تلاش جاری، تفصیلات کے مطابق پولیس چوکی ہلوکی کوننگڑ پھاٹک ریلوے پٹڑی سے ٹرین تلے آ کر جاں بحق ہونے والے 65/70سالہ نا معلوم شخص کی لاش ملی جس نے سفید قمیض اور سفید چادر پہن رکھی تھی، جس کے وارثان کی تلاش جاری ہے اگر کسی کو اس کے بارے میں علم ہو تو پولیس چوکی ہلوکی کے انچارج کرامت علی بھٹی، محرر شاہد بھٹی و کانسٹیبل ظہیر عباس کو فون نمبر03004364177پر اطلاع دے۔