مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) 13 افراد شادی شدہ خاتون کو اغواء کر کے فرار، محمد اشفاق نے واپسی کا وعدہ کیا تھا اب جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے، عبدالمجید کا موقف، تفصیلات کے مطابق عبدالمجید کے مطابق میرا اپنی بیوی سے جھگڑا ہو گیا تھا جس پر میری بیوی اپنی بیٹی کے پاس آ گئی تھی تین دن بعد جب میں نے رابطہ کیا تو مجھے بتایا گیا کہ وہ محمد اشفاق کے پاس چلی گئی ہے، میرے واپسی کے مطالبے پر محمد اشفاق نے مسجد میں بیٹھے کر وعدہ کیا کہ میں آپ کی بیوی واپس کروا دوں گا، بعد اس نے 50ہزار کا مطالبہ شروع کر دیا اور کہا کہ اگر دوباہ بیوی کی واپسی کا مطالبہ کیا تو جان سے مار دوں گا، عبدالمجید کی درخواست پر مجیدن بی بی، اشفاق، اکرم، حسن خاں، آمنہ بی بی، غفور ودیگر 7کس نا معلوم افراد کے خلاف اغواء کی دفعات کے تحت مقدمہ درج، ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)نا معلوم چور سپیر پارٹس کی دوکان کے تالے توڑ کر ہزاروں روپے مالیت کا سامان نکال کر فرار، تفصیلات کے مطابق وڈانہ اڈا پر نا معلوم چور فہیم سجاد کی سپیئر پارٹس کی دوکان کے تالے توڑ کر موبائل،سلنسر، ہیڈ لائٹ، سائونڈ سسٹم، موبائل فون و20ہزار روپے نقدی چوری کرکے فرار ہو گئے، ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)تنسیخ نکاح کا دعوی کرنے پر محمد اکرام وغیرہ پانچ افراد شادی شدہ خاتون کو اغواء کرکے فرار،(م) کے والد الیاس کی درخواست پر مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق محمد الیاس کے مطابق میں اپنی بیٹی(م) کے ہمراہ موٹر سائیکل پر امریک سنگھ آ رہے تھے کہ جیون سنگھ موڈ کے قریب محمد اکرام، محمد اکرم وغیرہ تین کس نامعلوم افراد کے ہمراہ ہم پر حملہ کر دیا اور پمپ ایکشن کا بٹ مار کر میرا بازو توڑ دیا اور میری بیٹی کو قتل کرنے کی نیت سے اغواء کرکے فرار ہو گئے، وجہ تنازعہ محمد اکرام کی شادی میری بیٹی سے ہوئی تھی جو اکثر تشدد کرتا رہتا تھا جس پر میری بیٹی نے تنسیخ نکاح کا دعوی دائر کیا ہوا ہے، ملزمان کو گرفتار کرکے میری بیٹی کو بازیاب کروایا جائے، محمد الیاس کا مطالبہ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)چار نا معلوم ڈاکوئوں دو افراد سے موٹر سائیکل ، نقدی و موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے، تفصیلات کے مطابق تھہ پنوی کے قریب چار نا معلوم ڈاکوئوں نے وہگل کے رہائشی اذان محمد و شیر دین سے موٹر سائیکل ،نقدی و دو موبائل فون چھین لیا اور بھاندہ کر فصلوں میں پھینک کر فرار ہو گئے۔