لاہور : مردہ گھوڑوں، گدھوں کے گوشت کی فروخت کا انکشاف

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور شہرمیں مردہ جانوروں کے گوشت کی فروخت کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے لاہورکے علاقے رنگ روڈ پر بادامی باغ کے قریب چھاپا مارا ہے۔ کارروائی میں 2 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ مردہ گوشت بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فروخت ہونے والے گوشت میں مردہ گھوڑے اورگدھے کا گوشت بھی شامل ہے۔ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ یہاں مردہ گوشت کی فروخت کے ساتھ ساتھ مردہ جانوروں کی ہڈیوں سے مضر صحت کوکنگ آئل بھی بنایا جاتا تھا۔ یہ تمام کاروبار کافی عرصے سے جاری تھا۔ پولیس نے گرفتار افراد سے تفتیش شروع کردی ہے۔