اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف سے مسلم لیگ ن سندھ کے عہدیداروں نے ملاقات کی، پارٹی کے معاملات اور مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نواز شریف سے وزیراعظم ہاوٴس اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کے عہدیداروں نہال ہاشمی، شاہ محمد شاہ، اسماعیل راہو اور سلیم ضیا نے ملاقات کی۔
ملاقات میں وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی موجود تھے، مسلم لیگ سندھ کے عہدیداروں نے پارٹی کے معاملات اور ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔