پیر محل (میاں اسد حفیظ سے) لاہور ہا ئی کورٹ کے جسٹس سید کاظم رضا شمسی نے پیر محل میں نئے تعمیر ہو نے والی سول کورٹ کی عمارت کا افتتاح کر دیا، نئے تعمیر ہو نے والے جوڈیشل کیمپس کے لئے جگہ کا بھی معائنہ کیا، بار ایسوسی ایشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نئی عمارت سے ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی۔
جس سے علاقہ کی عوام کو انصاف کی فراہمی میں آسانی پیدا ہو گی ماتحت عدالتیں اور وکلاء حضرات میرٹ کو یقینی بناتے ہوئے وقت کا ضیائع کیے بغیر جلد انصاف کے تقاضوں پورا کرنے کی کوشش کریں تاکہ انصاف کا بول بالا ہو سکے انہوں نے کہا وکلاء نے عدلیہ کا ہر دور میں ساتھ دیا جو ناقابل ستائش ہے اور ان کی قربانیاں عدلیہ کی تاریخ میںسنہری حروف میں لکھی جائیں گی۔
اس موقع پر سیشن جج ٹوبہ ٹیک سنگھ جلیل احمد، سول جج صاحبان،ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ ڈاکٹر آصف شہزاد، (ن) کے رہنما ڈاکٹر کشف ریاض اللہ سمیت ضلعی افسران بھی موجود تھے۔