اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان سمیت دنیا بھر میں جمعہ کو اقوام متحدہ کا دن منایا گیا۔ صدر ممنون حسین نے پاکستان کے امن اور خوشحالی کیلئے بین الاقوامی برادری کے ساتھ کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ تنازعات کا پرامن حل اقوام متحدہ کے منشور کا ایک اہم حصہ ہے۔
اپنے پیغام میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ عالمی ادارے کو پہلے سے کہیں زیادہ غربت، بیماری، دہشت گردی، امتیازی سلوک اور ماحولیاتی تبدیلی سمیت مختلف بحرانوں سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔