حافظ آباد : خورشید شاہ کیخلاف مقدمے کی درخواست

Khursheed Shah

Khursheed Shah

حافظ آباد (جیوڈیسک) حافظ آباد میں متحدہ قومی موومنٹ کے ضلعی رہنما نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دیدی۔ حافظ آباد کے تھانہ سکھیکی میں دی جانیوالی درخواست میں متحدہ قومی موومنٹ کے ضلعی رہنما عنصر عباس بھٹی نے موقف اختیار کیا کہ سید خورشید شاہ کی جانب سے لفظ مہاجر کو گالی قرار دینے کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہیں، اس سے پوری مہاجر قوم کی دل آزاری ہوئی ہے۔

ان کا بیان توہین پر مبنی ہے، لہذا خورشید شاہ کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے،ایس ایچ او کے مطابق خورشید شاہ کیخلاف مقدمہ کیلئے درخواست موصول ہو چکی ہے، اعلیٰ افسران سے مشاورت کے بعد اس پر کارروائی کی جائیگی۔